لاہور: (روزنامہ دنیا) کمبوڈیا میں دنیا کی سب سے بڑی ڈریگن بوٹ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔ بورٹ کی لمبائی 3.87 میٹر ہے اور اسے انتہائی مضبوط میٹیریل سے بنایا گیاہے۔
رپورٹ کیمطابق کمبوڈیا میں ماہر فنکاروں نے ملکر دنیا کی سب سے بڑی ڈریگن بوٹ بنانے کی ٹھانی اور 87.3 میٹر لمبی ڈریگن بوٹ بنا کر دکھا دی جس میں 179 ملاح باآسانی سوار ہو سکتے ہیں۔ اس کے ڈوبنے کے خطرات بھی بہت کم ہیں کیونکہ اسے بہت ہی مضبوط میٹیریل سے بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ چین نے 77.8میٹر لمبی بوٹ بنا کر قائم کیا تھا۔