تائی پے: (دنیا نیوز) تائیوان میں خاتون نے دو ڈالر کی دہی کا چور پکڑنے کے لیے پانچ سو ڈالر خرچ کر ڈالے، تائی پے میں ہوسٹل میں مقیم خاتون نے اپنی روم میٹ پر چوری کا مقدمہ درج کیا، پولیس نے مجرم کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی۔
دو ڈالر کی چوری ثابت کرنے کے لیے پانچ سو ڈالر خرچ، ہوسٹل میں مقیم خاتون نے اپنی ہی روم میٹ پر دہی چوری کا مقدمہ درج کروایا اور چور کو پکڑوانے کے لیے پانچ سو ڈالر خرچ کر ڈالے۔
خاتون نے اپنی ساتھیوں پر شک گزرنے پر بوتل کو کوڑے دان سے نکالا اور پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے خاتون کے ساتھ رہنے والی خواتین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا کر اصل دہی چور کا سراغ لگا لیا۔