5سالہ چینی بچے کا کنگ فو صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

Last Updated On 11 December,2018 09:12 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آپ نے اکثر خطروں کے کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا جو خطرناک کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں تاہم کرتب دکھانے میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس چینی بچے کو ہی دیکھ لیں جو کنگ فو کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔ چینی بچے نے کنگ فو کی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے شاندار کرتب دکھائے۔ چھوٹے بچے کے خطرناک سٹنٹ دیکھ کر بڑے بڑوں کا دل دہل گیا۔ خواتین نے حیرت سے دانتوں میں انگلیاں داب لیں اور دیکھنے والے اُسکی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

بچے کے کنگ فو ماسٹر فخر سے پھولے نہ سمائے اور اس کو انعام اور ٹرافی سے نوازا۔

 

Advertisement