لاہور: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی 65 سالہ ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کیلئے وہ روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 20 برس سے یہ خاتون طلوع آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح سے باہر ہوتی ہے اور اسی حالت میں رات گئے تک وہ بیٹھی رہتی ہیں۔ خاتون کو پیچیدہ قسم کی جلدی بیماری ہے جس کا ڈاکٹروں نے بہتیرا علاج کیا جس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
آخر مجبور ہو کر وہ دیسی علاج کیلئے مشہور دواخانے میں گئیں جہاں ایک پجاری کے کہنے پر وہ علاج کی غرض سے روزانہ جھیل کا رخ کرتی ہیں۔ خاتون کے بقول جھیل میں بیٹھنے سے انہیں افاقہ ہے۔