لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں موسم سرما کی آمد کے موقع پرسردی کے مزے اٹھانے کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد ٹھنڈے یخ پانی میں تیراکی کرتے دکھائی دئیے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال ان مقابلوں میں صرف مردوں نے ہی نہیں بلکہ خواتین نے بھی کمر کس لی اور ہڈیاں جما دینے والے ٹھنڈے پانی میں تیر اکی کر کے سردی منائی۔
اس موقع پر خصوصی خفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے، لائف گارڈز اور ڈاکٹروں کی ٹیم موقع پر موجود تھی تاہم خوش قسمتی سے کسی کو بھی میڈیکل ایمرجنسی کی ضرورت نہ پڑی اور تیراکی کرنے والے ہنسی خوشی گھروں کو لوٹ گئے۔