لاہور: (روزنامہ دنیا) کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا۔
کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا، تاہم اب اسے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا ہے۔
قتل کے جرم سے آزاد ہونے کے بعد اب اس شخص کی عمر 71 برس ہو چکی ہے۔ امریکی اخبار ‘لاس اینجلس ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کریگ گوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا اور اب شہری حکومت اور کریگ گوری کے درمیان 39 سال تک بے گناہ قید کاٹنے کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت مقامی حکومت 71 سالہ شخص کو 2 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی سوا 2 ارب روپے فراہم کرے گی۔