ایتھنز: (روزنامہ دنیا) دفتر میں ایک طویل دن گزارنے کے دوران دن کے بیچ میں وقفہ کرنے اور آرام کرنے کا دل چاہتا ہے تاہم غیر آرام دہ کرسیاں ایسا کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں تاہم اب ایک ایسا ڈیسک تیار کر لیا گیا ہے جو آرام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یونانی ڈیزائنر نینسی لیواڈٹ نے لکڑی، دھات اور لیدر سے ایسا ڈیسک بنایا ہے جو ضرورت کے وقت بستر بھی بن سکتا ہے۔ یہ ڈیسک عام ڈیسکس کی طرح کام کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس کے نچلے حصے میں آرام دہ بستر بھی موجود ہے جو تھکے ہوئے ملازمین کے آرام کرنے اور پھر سے تازہ دم ہونے کیلئے ہے۔
یاد رہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ دن کو سونے والے افراد کے دفاتر کو چاہئے کہ وہ انہیں دفتر میں سونے کا موقع دیں اور انہیں صبح اٹھ کر کام کرنے پر مجبور نہ کریں۔