وارسا: (روزنامہ دنیا) پولینڈ کی آڑھی ترچھی تعمیر شدہ عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، ڈزنی لینڈ کے کسی گھر کا منظر پیش کرنے والی اس بلڈنگ کی اب تک سب سے زیادہ تصویر کشی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی ایک کمپنی نے 4 ہزار سکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی کرزائیوی ڈومیک نامی ایک ایسی عجیب و غریب عمارت تعمیر کی ہے جس کا ڈیزائن آڑھا ترچھا ہے۔
یہ انوکھی طرزِ تعمیر عمارت ڈزنی لینڈ کے کسی گھر کا منظر پیش کر رہی ہے۔ منفرد انداز میں تعمیر کی گئی یہ عمارت اپنی انوکھی بناوٹ کی وجہ سے پولینڈ کی سب سے زیادہ تصویر کشی کی جانے والی عمارت بن چکی ہے۔ اس بلڈنگ کو سال 2004میں تعمیر کیا گیا تھا۔