روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں کینوؤں کی سب سے بڑی عالمی جنگ چھڑ گئی جس میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت آٹھ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس عالمی جنگ میں کوئی زخمی تک نہیں ہوا بلکہ نوجوانوں اور بزرگوں سمیت آٹھ ہزار افراد اس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تمام لوگ ایک دوسرے پر کینووں کے کے فائر کرتے رہے، جس سے ہر طرف خون پھیلا نظر آیا لیکن وہ انسان نہیں کینووں کا تھا۔
واضح رہے صدیوں سے منعقد کئے جانے والے مالٹوں بھرے اس فیسٹیول کیلئے پانچ لاکھ سے زائد مالٹے ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں۔ اس منفرد جنگ کا آغاز فائر کریکر سگنل سے کیا جاتا ہے۔