انوکھا گاوں جس کے رہائشی جوتے نہیں پہنتے

Last Updated On 18 March,2019 09:49 am

نئ دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں ایسا گاوں ہے جہاں کے مکین جوتے نہیں پہن سکتے، ان کا کہنا ہے کہ ایک دیوی ان کے گاوں کی حفاظت کرتی ہے جس کے احترام میں وہ اپنے جوتے گاوں کی حدود سے باہر اتار دیتے ہیں۔

انڈمان گاؤں جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہاں 130 گھرانے رہتے ہیں۔ گاؤں کے باہر ایک بڑے نیم کے درخت سے گاؤں کی حد شروع ہوتی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے گاؤں والے اپنے جوتے اور چپل ہاتھوں میں اٹھا کر گاؤں میں داخل ہوتے ہیں۔

لوگوں نے بتایا کہ سوائے بزرگوں اور کمزور افراد کے اس گاؤں میں کوئی بھی جوتے نہیں پہنتا۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ مُتھے لمّا نامی دیوی گاؤں کی حفاظت کرتی ہے اور اس کے احترام میں جوتے نہیں پہنتے۔