ماہر فنکاروں نے غباروں سے دلچسپ شاہکار تخلیق کر دئیے

Last Updated On 19 March,2019 11:01 am

سنگاپور: (روزنامہ دنیا) سنگاپور میں ننھے بچوں کے لئے دلچسپ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں غباروں سے بنے دیوہیکل جانوروں کے دلچسپ ماڈلز نمائش کا حصہ بنائے گئے۔

اس نمائش کو دیکھنے کیلئے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی بڑی تعداد میں پہنچے اور نمائش میں ماہر فنکاروں کے تیار کئے گئے غباروں سے بنے دلچسپ شاہکار وں کو داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔

سنگاپور کے مارینا سکوائر میں منعقد کی جانے والی اس نمائش کو ’’غیر ارضی جستجو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے شروع ہونیوالی دلچسپ اور شاندار نمائش 24مارچ تک جاری رہے گی۔