شکاگو: (روزنامہ دنیا) سینٹ پیٹرکس ڈے کے موقع پر شکاگو کا دریا سبز رنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد سبز رنگ پر مشتمل روایتی ملبوسات پہنے، بینڈز اور بیگ پائپر کیساتھ گروپ کی شکل میں پریڈ میں شریک ہوئے۔
دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے زور و شور سے منایا گیا جبکہ اس موقع پر دریائے شکاگو کو ہرے رنگ میں رنگ دیا گیا، وہیں پریڈ میں شریک کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد روایتی ملبوسات میں سڑکوں پر نکل آئی جن میں ہرا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔
شکاگو میں ہونے والی پریڈ میں مختلف بینڈ، بیگ پائپر اور روایتی ملبوسات پہنے لوگ گروپ کی صورت میں پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ لندن اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سینٹ پیٹرکس ڈے پر تقریبات ہوتی ہیں ۔