کھانے کی میز سیکنڈوں میں سجانے کا دلچسپ اور انوکھا ریکارڈ

Last Updated On 19 March,2019 11:00 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں چین کی مشینوں اور اشیا کی تو دنیا بھر میں دھوم ہے ہی لیکن خود چینی شہری بھی مشینوں کی رفتار سے کام کرتے ہیں۔

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں ٹیبلز سیٹ کرنے والے عملے نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سیکنڈوں میں پورا ہال سجا دیا، جسے دیکھ کر ہر کوئی ششدر رہ گیا۔ ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک نہ صرف سجاوٹ کے سٹائل بلکہ سروس کے معیار کی بھی کھل کر تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی کارکردگی کے ریکارڈ کو گنیز بک میں درج کرانے کا عندیہ دیا ہے۔