واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے خلائی مخلوق کے ممکنہ مسکن کی شناخت کر لی، ان کا مسکن ’’کے سٹارز ‘‘ میں ہو سکتا ہے۔
کے سٹارز میں موجود سیاروں کا ماحول خلائی مخلوق کی زندگی کیلئے صحیح ہے۔ کے سٹارز ہمارے سورج کے مقابلے میں مدھم ہیں جبکہ ’’ایم سٹارز یا ریڈ ڈوارف‘‘ کے مقابلے میں زیادہ روشن ہیں۔
ڈاکٹر گیاڈا آرنے کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق کی تلاش کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہماری کہکشاں میں اربوں کھربوں ستارے ہیں اور ہم ہر ستارے کا تجزیہ نہیں کر سکتے تاہم اب مسکن کی نشاندہی ہو رہی ہے۔