بگلا ہلدی والے شوربے میں گر کر شوخ نارنجی رنگ کا ہوگیا

Last Updated On 16 July,2019 10:49 am

لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ میں گزشتہ ہفتے دریافت ہونے والا عجیب و غریب پرندہ ایسا بگلا ثابت ہوا ہے جو ہلدی سے بھرپور شوربے میں گر گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن پہلے انگلینڈ کے شہر بکنگھم شائر سے محکمہ جنگلی حیات کو شوخ نارنجی رنگ والا پرندہ ملا جو اُڑنے سے قاصر تھا۔

پرندے کی عجیب اور شوخ رنگت کی وجہ سے جنگلی حیات کے ماہرین کو گمان ہوا کہ انہوں نے پرندوں کی کوئی نئی قسم دریافت کرلی ہے لیکن تفصیلی معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کوئی نیا پرندہ نہیں بلکہ عام سمندری بگلا ہے جو ہلدی والے سالن کے شوربے میں گر گیا تھا۔