سونے کا سب سے بڑا سکہ نیویارک سٹاک ایکسچینج کے باہر نصب

Last Updated On 20 July,2019 08:57 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ کے شہر نیویارک میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

نیویارک سٹاک ایکسچینج کے باہر ایک ٹن وزنی اور 60 ملین ڈالر مالیت کا سونے کا خوبصورت سکہ نصب کر دیا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔

یہ سکہ ایک آسٹریلوی ڈاکٹر سٹورٹ ڈیولین نے 2012 میں ڈیزائن کیاتھا جسے 99.99 فیصد سونے سے بنایا گیا ہے۔ سکے کو دیکھنے والے اس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جسے دیکھ سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے تبصرے کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔