زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہا کر بجلی بنانے کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 02 August,2019 07:50 am

کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) سب جانتے ہوں گے کہ نمکین پانی فولاد کو بھی زنگ آلود کر دیتا ہے لیکن دونوں کو ملا کر بجلی بنائے جانے کا طریقہ اب دریافت ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے انجینئرز نے دریافت کیا ہے کہ اگر زنگ آلود پرت پر نمکین پانی بہایا جائے تو بجلی کی معمولی مقدار پیدا ہوتی ہے۔

اس سے قبل گرافین پر نمکین پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا جا چکا ہے لیکن گرافین کے مقابلے میں زنگ آلود سطح قدرے آسانی سے بن جاتی ہے۔ نمک والا پانی ایک خاص رفتار سے بہتا ہے تو وہ زنگ سے الیکٹرون کھینچتا ہے اور بجلی بننے لگتی ہے۔