بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ایک چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی توانائی سے اڑنے والا ڈرون طیارہ 8 ہزار میٹر بلندی پر 12 گھنٹے تک رات کے وقت پرواز کر سکتا ہے جس کیلئے اسے صرف 8 گھنٹے تک چارج کرنا کافی ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین نے سورج کی روشنی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ کے ایک اور طیارے موزی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا، اس ڈرون طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چین کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی نے ڈرون طیارے کا تجربہ ڈی ژنگ کاؤنٹی کے ایئرپورٹ پر کیا اور اسے کامیاب قرار دیا۔