چین: بچے نے 66 ملین سال پرانے ڈائنا سور کے انڈے ڈھونڈ لیے

Last Updated On 30 July,2019 11:45 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں بچے نے 66 ملین سال سے زائد پرانے ڈائنا سور کے 11 انڈے تلاش کر لیے۔

برطانوی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں 10 سالہ زیانگ ینگزی نامی بچہ کھیل رہا تھا اچانک اخروت توڑنے کیلئے کسی چیز کی تلاش شروع کر دی، اس دوران بچے کے ہاتھ میں ایک پتھر نظر آیا جو ڈائنو سار کا ایک انڈہ تھا، یہ انڈہ 66 ملین (6 کروڑ سے زائد) پرانا تھا،

اس دوران بچے کا کہنا تھا کہ میں نے ڈائناسور کے انڈے کو تلاش کیا تو ایسے لگا کہ شاید کوئی پتھر ہے لیکن میری سائنس میں دلچسپی تھی اس لیے پہچان میں آسان ہوئی اور فوراً اپنی والدہ کو آگاہ کر دیا۔ بچے کی والدہ نے فوراً متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور ڈائناسور کے انڈے کو تحقیقات کے لیے سونپ دیا۔

ڈائناسور کے ماہرین نے مکمل تحقیقات کی جس کے بعد تصدیق کی کہ واقعی ڈائناسور کا انڈہ ہی ہے جس دریا کے قریب سے یہ انڈہ ملا وہاں تے ماہرین کو مزید دس انڈے ملے۔

ڈائناسور کے انڈے ساڑھے 6 کروڑ سال سے زائد قدیم ہیں اور ان کا سائز 3.5 انچ ہے۔ ڈائناسور کے تمام انڈوں کو میوزیم میں لے جایا گیا ہے جہاں ان پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔