ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ کی سڑکیں ایک بار پھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مشتعل افراد نے وہی شیلز دوبارہ واپس پھینک دیئے تاہم کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔
ہانگ کانگ کی سڑکوں پر پولیس اور مظاہرین ایک بار پھر آمنے سامنے، ملزموں کی دوسرے ملک حوالگی کے متنازعہ قانون سے شروع ہونے والے احتجاج کے بعد مظاہرین کے مطالبات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
پولیس نے عوام کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی تاہم گیس ماسک پہنے افراد وہی شیلز دوبارہ پولیس کی جانب پھینکتے رہے۔کچھ نے لیزر لائٹ سے وار کر کے اپنے دل کی بڑھاس نکالی۔ فورسزکی شیلنگ سے کئی افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔