اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکا میں دو معمر خواتین نے سکائی ڈائیونگ کی خواہش پوری کر کے سب کو حیران کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں دو معمر خواتین برینڈا سوٹن اور 78سالہ بیورلے مائیلیک نے 14 ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر جہاز سے چھلانگ لگائی، چھلانگ لگانی کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور ہر کوئی دونوں معمر خواتین کو خوب داد دے رہا ہے۔
78سالہ بیورلے مائیلیک کا کہنا تھا کہ میری خواہش پوری ہو گئی میں بہت خوش ہوں، اس سے قبل میں نے کبھی ایسی خواہش پوری نہیں کی۔ یہ ایسی خواہش ہے جسے میں تادم مرگ نہیں بھول پاؤں گی۔ مجھے اس کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔ بیورلے کا ریاست اوہائیو میں ایک ریسٹورنٹ ہے۔ وہ ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں۔
برینڈا سوٹن اور بیورلے مائیلیک کا کہنا تھا کہ بچپن ہی سے خواب تھا کہ سکائی ڈائیونگ کا خواب پورا کریں، اس کے لیے مجھے مواقعوں کی تلاش تھی، کبھی موقع نہیں ملا تاہم خواہش پوری ہونے پر الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔ اس کے لیے میں بھرپور ٹریننگ بھی کی تھی۔
برینڈا سوٹن اور 78 سالہ بیورلے مائیلیک نے 60 سکینڈز سے زیادہ سکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران اور پریشان کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا سمیت ہر طرف وائرل ہو گئی ہے۔