امریکا، میکسیکو کی سرحدی باڑ جھولے جھولنے کیلئے استعمال ہونے لگی

Last Updated On 01 August,2019 07:21 am

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ نے سرحدی باڑ پر جھولا نصب کر کے امریکا اور میکسیکو کے بچوں کو سرحد عبور کیے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کر دیا۔

ٹرمپ کی میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے خلاف کمپین کرنے والے سماجی کارکن اور آرکیٹیکٹ رونالڈ رائل نے امریکا اور میکسیکو کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے سرحد پر جھولے نصب کر دیئے ہیں۔

سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ سرحدیں عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کر سکتیں، ملک کے ایک طرف کچھ ہوتا ہے تو اسکا اثر دوسری جانب بھی ہوتا ہے۔