بنکاک: (روزنامہ دنیا) جنوبی تھائی لینڈ کے ایک رہائشی علاقے کی گٹر لائن سے 13 فٹ لمبا اور15 کلو وزنی خطرناک اور زہریلا کوبرا سانپ برآمد ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت میں زہریلے کوبرا سانپ کا علم ہونے پر رہائشیوں نے فوراً ریسکیو ادارے کو فون کر کے مطلع کیا۔ 7 ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو پہلے تو وہ بھی حیرت زدہ رہ گئے کہ رہائشی علاقے میں اتنا بڑا سانپ کیسے گھس آیا تاہم انہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو قابو کر لیا۔
یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر ہے جسے معمولی طبی امداد کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ دنیا کا سب سے لمبا کوبرا سانپ 19.2 فٹ کا ہے۔