گارے سے انسانوں کے حقیقت سے بھرپور مجسمے بنانیوالا فنکار

Last Updated On 16 October,2019 03:37 pm

ہونان: (روزنامہ دنیا) چین میں یان جونائی نامی فنکار شہر چنگشا کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھا رہتا ہے اور راہ گیروں کے ایسے مجسمے اور پتلے بنا رہا ہے جو حقیقت سے اتنے قریب ہیں کہ لگتا ہے ابھی اٹھ کر چل پڑیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یان جونائی کے جادوئی ہاتھ اور فن کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ یان آنکھوں سے لے کر ہونٹوں تک کی باریک جزئیات کو اتنی عمدگی سے بناتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مجسمہ تراشی میں وہ صرف اپنے ہاتھ استعمال کرتے ہیں اورایک چھوٹی سی چھری سے اپنے فن کا جادو جگاتے ہیں۔ یان جونائی کا خاندان پانچ نسلوں سے سنگ تراشی کرتا آ رہا ہے اور انہوں نے یہ علم صرف آٹھ سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کیا۔ اب سے ایک سال قبل انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی حقیقی جسامت کا ایک نمونہ بنایا تھا جس کے بعد ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی تھی۔