گلاسگو: (روزنامہ دنیا) سکاٹ لینڈ میں ٹرک کے بجائے کار کے ذریعے فرنیچر منتقلی کی انوکھی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، چالان میں بھاری جرمانہ کیا گیا جس کے بعد مزید رقم بھرتے ہوئے شہری کو کرائے پر ٹرک منگوانا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفوں کو بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کار کی چھت اور ڈِگی پر باندھا گیا تھا جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے جب شہری سے اس ٹریفک قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھا تھا توو ہ بات کو مذاق میں ٹال کر جان چھڑانے کی کوشش کرنے لگاتاہم پولیس اہلکاروں نے اس کا چالان کر کے بھاری جرمانہ کر دیا۔
سکاٹش شہری کی جان یونہی نہیں چھوٹی بلکہ اسے مزید رقم خرچ کر کے سامان لے جانے کیلئے بھاری کرائے پر ٹرک منگوانا پڑا ۔