لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں 50 سال سے زائد پرانی عمارت کو مدت مکمل ہونے پر گرا دیا گیا جس میں صرف 45 سیکنڈز صَرف ہوئے، اس سے قبل پولیس نے ارد گرد کا علاقہ خالی کروا لیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مغربی شہر یارکشائر میں 53 سالہ فیری برج پاورسٹیشن کے 4 ٹاورز کو 45 سیکنڈزمیں دھماکہ خیز مواد سے اُڑا کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 375 فٹ بلند عمارت کو گرانے سے قبل آس پاس 328 گزکے رقبہ میں موجود 140مکانات کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عمارتوں کی مدت مکمل ہونے پر انہیں گرا دیا جاتا ہے جس سے شہریوں کی جانوں کی سلامتی کو یقینی بنا لیا جاتا ہے۔