لاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو دنیا بھر میں متنازع قسم کی سٹوری پڑھنے کو ملتی رہتی ہیں، ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پسند کی شادی کرنے کے لیے اپنے والدین کو منانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں لیکن بھارتی ریاست پنجاب اس سے بھی الٹ کام ہوا ہے جہاں ایک عورت نے اپنے خاوند کو طلاق دے کر بیٹی کے شوہر کے بھائی کیساتھ شادی کر لی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق جس عورت نے شادی کی ہے اس کی 18 سالہ بیٹی کی 21 سالہ لڑکے کیساتھ شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے ہے، تاہم حیران کن خبر تب سامنے آئی جب لڑکی کی والدہ نے اپنے شوہر کو طلاق دی اور اس کے بعد بیٹی کے خاوند کے بھائی کیساتھ شادی کر لی جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی کی والدہ کی عمر 37 ہے جبکہ جس لڑکے سے شادی کی ہے وہ اس سے عمر میں 15 سال چھوٹا ہے اور عمر 22 سال ہے۔ ان کو متعدد بار پٹھان کوٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو بھارتی شہر گرداس پور کے بالکل قریب ہے۔
گلف نیوز کے مطابق خاتون نے پہلے شوہر کو طلاق دے کر دوسرے خاوند کے ساتھ 2 اکتوبر 2019ء کو شادی کی، جس لڑکے کیساتھ خاتون نے شادی کی ہے، اس کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر ملک پور سے بتایا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹی کو اس شادی کے بارے میں پہلے پتہ نہیں تھا لیکن بیٹی اس وقت ششدر رہ گئی جب اس نے دیکھا کہ والدہ اس کے خاوند کے بھائی کیساتھ گھر میں آ رہی ہے۔ دونوں اب ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق بیٹی کو شادی کے بارے میں چند روز قبل پتہ چلا، 14 اکتوبر 2019ء کو دونوں خاندان والوں نے شادی کی بھرپور انداز میں مخالف بھی کی۔
خاتون نے مقامی عدالت میں حفاظت کے لیے ایک درخواست بھی دائر کر دی ہے، اس استدعا کو منظور کرتے ہوئے عدالت اس کیس کی سماعت 31 اکتوبر 2019ء کو سنے گی۔