لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں پاسپورٹ صرف چار رنگوں کے ہی بنائے جاتے ہیں، جن میں سیاہ، نیلا، سرخ اور سبز رنگ شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق حیرت انگیز طور پر کوئی ایسے سرکاری قواعد و ضوابط نہیں ہیں کہ پاسپورٹ کا کیا رنگ ہونا چاہئے۔ کسی بھی ملک کی جانب سے رنگ کے انتخاب میں اس کی ثقافت اور تاریخی اہمیت کا بھی تعین کیا جاتا ہے۔
سبز رنگ کی اسلامی ملکوں میں اہمیت ہے، یورپی یونین کے ممالک ارغوانی سرخ رنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ گہرے رنگ دراصل میل و گندگی اور بوسیدگی وغیرہ کی علامتوں کو بھی چھپا لیتے ہیں۔