بھارتی گاؤں میں ایک دوسرے کو پکارنے کیلئے موسیقی کا استعمال

Last Updated On 18 October,2019 12:41 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں ایک ایسا سریلا گاؤں ہے جہاں کے لوگ ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کیلئے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے ایک دور دراز گاؤں کونگ تھونگ میں کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دو نام رکھے جاتے ہیں ایک نام تو وہ ہوتا ہے جو سرکاری کاغذات اور گاؤں سے باہر پہچان کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

رہا دوسرا نام تو وہ دُھن کی صورت میں ہوتا ہے۔ یہ دُھن بچے کی والدہ اسی وقت خود ہی ترتیب دیتی ہے اور وہی اس کا نام ہوتا ہے جو کہ روزمرہ اوقات میں اسے مخاطب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔