پیسے بچانے کیلئے 3 ٹراؤزر، 5 شرٹس اور 3 جیکٹس پہن لیں

Last Updated On 18 October,2019 12:45 pm

منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن کے شہر ڈاواؤ سٹی کے ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کے سوٹ کیس کا وزن 9 کلو نکلا جبکہ اسے صرف 7 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر گیل روڈری گوئز نے اضافی رقم ادا کرنے سے صاف انکار کیا اور بیگ میں سے تمام کپڑے نکال کر ایک کے اوپر ایک پہننا شروع کر دئیے۔ 

اس دوران 3 ٹراؤزر، 5 شرٹس اور 3 جیکٹس پہن کر خاتون مسافر نے بیگ کا وزن اڑھائی کلو کم کر کے ساڑھے 6 کلو تک پہنچا دیا جس کے بعد انہیں بغیر کوئی پیسے وصول کئے سفر کی اجازت دے دی گئی تاہم سفر میں انہوں نے اضافی کپڑے پہنے رکھے۔