بھارت میں تین سگی بہنوں کا ایک شوہر، سلامتی کیلئے ایک ساتھ دعائیں

Last Updated On 18 October,2019 06:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہندو خواتین آج اپنا مذہبی تہوار ’’کڑوا چوٹ‘‘ منا رہی ہیں،خواتین اس دن کو اس لیے مناتی ہیں تاکہ اپنے شوہر کے لمبی عمر کی دعائیں کر سکیں، کڑوا چوٹ منانے والے دن بھارتی ہندو خواتین پورا دن بھوکا رہتی ہیں۔ تاہم بھارت میں ایک ایسی حیران کن خبر آئی ہے جسے ہر کوئی پڑھنے کے بعد ششدر رہ گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ستنا میں تین سگی بہنوں نے اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے کڑوا چوٹ رکھا۔ جیسے یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو یہ خبر وائرل ہو گئی۔

اس وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سگی بہنیں اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے جالی کی مدد سے چاند دیکھ رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس بھارتی نوجوان کا نام کرشنا ہے جو بھارتی شہر لدواڑا کی کرشنا کالونی کا رہائشی ہے جس نے تین بہنوں کیساتھ شادی کی ہے، ان تینوں بہنوں کے نام شوبا، رینا اور پنکی ہے، تینوں بہنوں جب سے شادی ہوئی ہے ایک ہی گھر میں رہ رہی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق تینوں بہنوں کے ہاں دو دو بچے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ خبر ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔