رنگوں کا ہیرپھیر، نیوز کاسٹر اچانک سکرین سے غائب ہو گئی

Last Updated On 25 October,2019 12:11 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی نشریاتی ادارے کی نیوز کاسٹر اچانک سکرین سے جزوی طور پر غائب ہو گئی۔ سکرین کا رنگ بدلنے پر نیوز کاسٹر سکرین پر واپس آ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر موسم کا حال بتا رہی تھیں اور پروجیکٹر کی مدد سے سبز سکرین پر برطانیہ کا نقشہ نمودار ہو رہا تھا جبکہ خاتون نیوزکاسٹر بھی سبز رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھی۔

پروجیکٹر کے عکس کی وجہ سے سبزرنگ غائب ہوا تو وہ سکرین سے غائب ہو گئیں تاہم جب بیک گراؤنڈ کا رنگ بدلا تو وہ ظاہر ہو گئیں۔ خاتون نیوزکاسٹر کا اس واقعہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم سبز رنگ کی سکرین کے سامنے سبز رنگ کا لباس نہیں پہنتے تاہم اس بار ایسا غلطی سے ہو گیا۔