لاہور: (روزنامہ دنیا) انٹرنیٹ پر ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے جسے اس کی والدہ نے ہی ایسا بنایا ہے۔ ٹیفینی رینفرو ایک پروفیشنل فوٹو گرافر ہیں اور اس مرتبہ انہوں نے اپنی بچی اور شوہر کے ساتھ ہیلووین کا تہوار مناتے ہوئے انہیں زومبی کے روپ میں تبدیل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون فوٹوگرافر نے اپنی زندگی کا بہترین شاہکار دکھاتے ہوئے اپنے شوہر اور 11 سالہ بچی کو زومبی کا میک اپ کرکے ان کا فوٹو شوٹ کیا۔ ان کے اس کام کو انٹرنیٹ پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی جس کی انہوں نے تصاویر بھی شائع کیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ڈینیئل اور میں دیگر والدین کی طرح شوخ مزاج ہیں کیونکہ ہر چیز کو سنجیدہ لینے کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے۔
خاتون فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو پیسوں اور تحائف دینے کے بجائے ان کیساتھ کچھ کرنے کے تجربات کرتے رہتے ہیں اور یہ بچے ہمارے ساتھ تمام کاموں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ تصاویر بنوانا ہی اہم نہیں بلکہ اس دوران بہترین انداز میں وقت گزارنا بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جو ٹیفینی رینفرو نے کرکے دکھایا۔