بھوت بنگلے کا دورہ کرنے والے کیلئے 20ہزار ڈالر معاوضہ

Last Updated On 28 October,2019 10:25 am

سان ڈیگو: (روزنامہ دنیا) دنیا میں بہت سے ادارے موجود ہیں جو نہ جانے کیا کیا دعوے کرتے ہیں اور دعویٰ پورا کرنے پر ہزاروں ڈالر بطور انعام کا بھی اعلان کرتے ہیں جبکہ ہزارو ں افراد قسمت آزمانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں دنیا کے سب سے خوفناک بھوت بنگلے ’’میک کامے مینور‘‘ کی انتظامیہ نے پورے بنگلے کا دورہ کرنے والے کو 20 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہاں آنے والے ہر شخص کو جسمانی و ذہنی چلینج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ اس قدر خوفناک ہے کہ یہاں شرکت کرنے والوں کے لیے یہ بے حد خطرناک تجربہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ اس چیلنج میں حصہ لینے والی امیدوار کی عمر 21 سال سے زائد ہونا ضروری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ 10 گھنٹے پر مشتمل ہے اور جو شخص 10 گھنٹے میں بنگلے کا دورہ مکمل کرے گا، 20 ہزار ڈالر کا مالک بن جائیگا۔