واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) خواتین ڈائٹ کے معاملے میں بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں اور کیلوریز سے پاک کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نظر آنے والی امریکی خاتون کو اگر ہم کھانا کھانے کی شوقین یا پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اس خاتون نے ہزاروں کیلوریز والا دیوہیکل سینڈوچ منٹوں میں ہڑپ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی مولی شوئلر اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہیں اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔