پیرس: (روزنامہ دنیا) عمر رسیدہ خاتون باورچی خانے میں لگی قدیم پینٹنگ کی اہمیت و قیمت سے ناواقف تھی جسے ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد میں نیلام کرکے ارب پتی بن گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی مصور کیمابو نے 13ویں صدر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ تصویر بنائی تھی جس سے متعلق اندازہ لگایا تھا کہ یہ کم از کم 40 سے 60 لاکھ یورو میں فروخت ہو گی تاہم اتنی قدیم پیٹنگ کی اڑھائی کروڑ یورو میں فروخت نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
پیرس کے شمالی علاقے سنلس میں واقع ایکٹون نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ قدیم پینٹنگ 90 سالہ فرانسیسی خاتون کے گھر باورچی خانے میں چولہے کے اوپر کئی عرصے سے لگی ہوئی تھی اور خاتون کو اس کی اہمیت و قیمت کا اندازہ نہیں تھا۔
نیلامی کرنیوالے ایک شخص نے خاتون کے فرنیچر کی نیلامی کیلئے جب گھر کا دورہ کیا تو اس فن پارے پر نظر پڑی جس کے بعد اسی نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ ماہرینِ آثار قدیمہ سے اس کی اہمیت کا اندازہ کرائے۔
بزرگ خاتون کا خیال تھا کہ یہ بس ایک پرانا مذہبی کام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسیح کے جذبے اور مصلوب کے آٹھ چھوٹے پینلز کے بڑے ڈسپلے کا حصہ تھا جسے کیمابو نے 1280 کے آس پاس پینٹ کیا تھا۔ دو پینل نیو یارک کے فرک کلیکشن اور لندن میں نیشنل گیلری میں نمائش کیلئے موجود ہیں۔