لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے اس خبر کے مطابق بیوی شوہر کی جانب سے انڈے نہ کھلانے پر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی۔
یوں تو دنیا بھر میں متعدد دلچسپ خبریں سننے کو ملتی ہیں، ایسی خبریں بھی سننے کو ملتی ہیں جس میں متعدد نوجوان لوگ عشق میں مبتلا ہو کر بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں، کچھ شادی شدہ جوڑے بھی اپنے آشنا کیساتھ فرار ہو جاتے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی بڑی ریاستوں میں سے ایک اتر پردیش سے سامنے آیا ہے، یو پی کے ضلع گورکھ پور میں واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے انڈے کھانے کی ضد کی لیکن شوہر نے انڈے کھلانے سے انکار کیا جس پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر بھاگ نکلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون جب واپس آئی تو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے انڈے کھانے سے منع کیا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی۔
خاتون نے بتایا کہ شوہر کے انڈے کھانے سے منع کرنے پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر گئی۔
خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مزدور ہے اور روزانہ اپنی فیملی کے لیے انڈے نہیں خرید سکتا۔
شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی انڈوں کی شوقین ہے اور اس کے دوست نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے روزانہ انڈے لاکر دینا شروع کردیے جس کے باعث وہ اس کے ساتھ بھاگ نکلی۔