لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ اور جرمنی کے ماہرین نے انڈے والی مٹھائی بنائی ہے جس میں ہوا زیادہ اور ٹھوس اجزا کم ہیں۔
اس مٹھائی کی تیاری میں دنیا کا سب سے ہلکا ٹھوس مادہ یعنی ایرو جیل استعمال کیا گیا ہے، اس جیل میں انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر شامل کیا گیا ہے۔
یہ مٹھائی 96 فیصد ہوا اور 4 فیصد ٹھوس اجزا پر مشتمل ہے جسے لندن کے ایک ڈیزائننگ سٹوڈیو بومپاس اینڈ پار اور جرمن سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس مٹھائی کا وزن صرف ایک گرام ہے لیکن اس کا ذائقہ کیسا ہے یہ تو چکھ کر ہی معلوم ہوسکتا ہے۔