لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور یورپی یونین میں نئی بریگزٹ ڈیل پر اتفاق ہوگیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیا معاہدہ کر لیا ہے جس پر ہمارا کنٹرول ہے، پارلیمنٹ ہفتہ کو منظوری دے گی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نئے معاہدے پر گرفت مضبوط ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں وفود میں برسلز اجلاس سے پہلے ڈیل ہوگئی، شمالی آئرلینڈ کی پارٹی نے معاہدے کی مخالفت کر دی۔