سلمان شہباز نے لندن میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تصدیق کر دی

Last Updated On 17 September,2019 09:54 am

لندن: (روزنامہ دنیا) شہباز شریف کے صا حبزادے نے لندن میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

سلمان شہباز نے بتایا کہ لندن کے ہائڈ پارک میں سابق صدر سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی تھی، اس دوران ان سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔