لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے حیران کن خبر آئی ہے جہاں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے موبائل فون شو روم میں ڈاکا مارا تاہم اس دوران انہوں نے پیسے کم چرائے اور شو روم کا نقصان زیادہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام سی باتیں ہیں، لوگ طرح طرح کے طریقے اپنا کر چوری کرتی ہیں، اسی طرح کچھ لوگ فلموں والی سوچ اپناتے ہیں اور چوری کرتے ہیں، لیکن چوری کی ایک واردات لندن میں ہوئی جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، اس چوری کی خاص بات یہ تھی کہ ڈاکوؤں نے چرایا کم لیکن برباد زیادہ کیا۔
یہ واقعہ مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں دن دہاڑے نوجوانوں کے ٹولے نے ہلہ بول دیا اور سکیورٹی کیبلز سے جڑے فونز کو چوری کرنے کی کوشش کی تاہم انتہائی کوشش کے بعد صرف تین فون ہی چُرا سکے ، جو فون چرا جا سکے، ایک موبائل فون کی مالیت تقریباً 900 پاؤنڈ (تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار روپے) بنتی ہے لیکن نقصان 10ہزار پاؤنڈ کا کر گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان غصیلے انداز میں سٹور میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کا گروپ پانچ منٹ تک توڑ پھوڑ میں ملوث رہا ہے۔ توڑ پھوڑ کے بعد نوجوانوں کا گروپ بڑے آرام سے سٹور سے نکل کر فرار ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان ڈاکوؤں کی طرف سے توڑ پھوڑ کے دوران خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، ان ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 14 سے 18 سال کے درمیان ہیں جنہوں نے اپنے چہروں کو بھی ڈھانپا ہوا تھا۔
میل آن لائن کے مطابق ایک عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوفناک صورتحال تھی، جس میں ڈاکوؤں کا ایک گروپ توڑ پھوڑ کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق سٹور مالکان کی طرف سے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔