ماسکو: (روزنامہ دنیا) سائبیریا کے سرد ترین مقام سے 18 ہزار سال قدیم کتے کی تروتازہ لاش برآمد ہوئی جسے دیکھ کر ماہرین حیران رہ گئے۔
تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں سارا سال برف سے ڈھکے سائبیریا پرمافورسٹ کے علاقے میں بیلایاگورانامی قصبے سے کتے کی لاش ملی جو بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کتا 18 ہزار سال قدیم ہے مگر اس کی حالت سے ایسا معلوم ہوتا ہے گویا حال ہی میں ہلاک ہوا ہو۔ اس کا جسم اور دانت بالکل صاف ستھرے ہیں، رنگت کی وجہ سے پہلی نظر میں یہ کتا ایک لومڑی کا بچہ نظر آتا ہے۔