واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں پولیس نے ایک ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تو اس نے کنکال کو اپنا مسافر ظاہر کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس نے کارپول لین (ایسی لین جس پر صرف وہ گاڑیاں چل سکتی جس میں دو یا دو سے زیادہ افراد سوار ہوں) ایک گاڑی کو خلاف ورزی پر روکا تو 62 سالہ ڈرائیور نے گاڑی میں رکھے ہوئے ڈھانچے کو اپنا مسافر بتایا تاکہ اکیلے کارپول لین میں سفر کرنے کا چالان نہ بھرنا پڑے۔
مسافر کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے کنکال نے ٹوپی پہن رکھی تھی اور وہ پٹیوں میں لپٹا ہوا تھا۔