استنبول: (روزنامہ دنیا) ترکی میں ڈلیوری بوائے کو پیزا پر تھوک کر صارف کو پہنچانے پر 4 ہزار لیرا جرمانہ عائد کر دیا گیا جب کہ اسے 18 سال قید کی سزا بھی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے ڈلیوری مین پر 4 ہزار لیرا کا جرمانہ عائد کر دیا جب کہ جان بوجھ کر آلودہ کھانا پہنچا کر صارف کی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر ڈلیوری مین کو 18 سال کی قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری میں مزید وقت حاصل کرکے 18 سال کی متوقع سزا کو فی الحال ٹال دیا ہے تاہم ملزم کے بچ نکلنے کے امکانات کافی کم لگتے ہیں۔