سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں شیفس نے 100 میٹر طویل پیزا تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
سڈنی میں اطالوی ریسٹورنٹ نے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران جان کی بازی لگاتے فائر فائٹرز کی مدد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا کا سب سے لمبا پیزا بنا ڈالا۔
اطالوی ریسٹورنٹ کے ماہر شیفس اور رضاکاروں سمیت 50 افراد نے 5 گھنٹوں کی محنت سے 100 میٹر لمبا اور 400 کلو وزنی پیزا تیار کیا اور ایونٹ میں شریک لوگوں سے پیزا کے ایک پیس کے بدلے سونے کا سکہ وصول کیا گیا جسے مقامی فائر فائٹر تنظیم کو دیا جائے گا۔