خلاء بازوں نے خلاء میں پکانے کا کامیاب تجربہ کرلیا

Last Updated On 25 January,2020 09:05 am

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے بڑے ممالک خلائی طاقت بننے کے لیے اربوں ڈالرز لگا رہے ہیں، چین، امریکا، روس سمیت دیگر ممالک ان میں سرفہرست ہیں،تاہم خلاء کے حوالے سے ایک حیران کن خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، خبر کے مطابق خلا بازوں نے پہلی خلا میں پکانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلابازوں نے خلا میں پہلی بار’چاکلیٹ چپ کوکی‘ تیار کرکے خلا میں پہلی مرتبہ کچھ پکانے کا تجربہ کرلیا۔ ان چاکلیٹ چپ کوکیز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اطالوی آئی ایس ایس کمانڈر لوسا پرمیٹانو کی جانب سے تیار کیا گیا، ان کوکیز کو بنانے کے لیے کافی دن تجربے کیے گئے تاکہ اسے بہترین بنایا جاسکے۔

خلا میں ایک وقت میں ایک ہی چاکلیٹ چپ کوکی کو بنایا گیا تاکہ درجہ حرارت کا تعین کیا جا سکے۔ ان کوکیز کو بنانے کے لیے ہوٹل چین ’ڈبل ٹری‘ کی جانب سے کوکی کا ڈو (آٹا) دیا گیا تھا۔

چاکلیٹ چپ کوکیز کو خاص اوون میں بنایا گیا جو کہ اسپیس اسٹیشن کی مائیکرو گریویٹی میں بیکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خلا میں بنائی جانے والی ان تینوں کوکیز کو زمین پر واپس لایا گیا ہے تاکہ اسے زمین پر فوڈ سائنس کے ماہر چکھ کر اس کی جانچ کرسکیں۔