سونے اور چاندی سے سجائی گئی 2 لاکھ 36 ہزار روپے کی بریڈ

Last Updated On 25 January,2020 09:09 am

میڈرڈ: (روزنامہ دنیا) سپین میں ایک ماہر بیکر نے سونے اور چاندی سے سجی مہنگی ترین بریڈ متعارف کروا دی اور اس کی قیمت 1380 یورو (2 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیکر کو ایک اچھوتا خیال سوجھا اور اس نے عمل بھی کر دکھایا، بیکر نے گولڈن بریڈ تیار کی اور اس پر سونے، چاندی سے دیدہ زیب سجاوٹ کر دی۔

گولڈن بریڈ کی تیاری کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے صارفین نے بے حدپسند کیا۔ ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ سونے چاندی کو کھانے میں شامل کرنا دلچسپ ضرورہوگا لیکن مہنگا بھی بہت ہو گا۔