ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں ایک پالتو بلی نے اپنی مالکن کو 2 دن تک کچن میں محصور کئے رکھا۔ ہمسائیوں نے علم ہونے پر ریسکیو سروس کو آگاہ کیا جنہوں نے آ کر خاتون کو رہائی دلائی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی شہر آرچ اینجلسک کی رہائشی خاتون 19 جنوری سے 21 جنوری تک اپنے گھر کے باورچی خانے میں صرف اس لئے قید رہیں کیونکہ ان کی پالتو بلی پر پاگل پن کا دورہ پڑگیا تھا اور وہ خاتون جب بھی باروچی خانے سے باہر نکلنے کی کوشش کرتیں، بلی فوراً ہی ان پر حملہ کر دیتی۔
کچھ لوگوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے ریسکیو سروس کو آگاہ کیا اور خاتون کو جا کر نجات دلائی گئی جبکہ بلی کو پنجرے میں بند کر دیا گیا۔