نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شادی کے حوالے سے چند ایسی خبریں ہوتی ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مثال کے طور پرفرانسیسی صدر ایمونئیل میکرون کی اہلیہ ان سے تقریباً 24 سال بڑی ہیں، اس طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد شہری حیران ہو جاتے ہیں، اسی طرح کی ایک خبر بھارت سے آئی ہے جہاں پر ایک بائیس سالہ نوجوان نے 60 سال کی معمر خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی جس کے بعدنوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عرب خبر رساں ادارے ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 60 سالہ خاتون سے اپنے عشق کو ختم کرنے سے انکار کردیا، تاج محل کی رہائشی 60 سالہ خاتون کی محبت میں 22 سالہ لڑکا گرفتار ہوگیا، خاتون کے 7 بچے ہیں اور وہ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔
معمر خاتون کے شوہر کی جانب سے پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی اور موقف اختیار کیا کہ لڑکا محبت میں ناکامی پر علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بعدازاں دونوں اہلخانہ کے مابین تھانے میں جھگڑا ہوگیا، یہاں تک کہ جب عورت اور نوجوان نے اعلان کیا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون تاج محل کے علاقے پرکاش نگر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ سات بچوں کی والدہ ہونے کے ساتھ ساتھ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔
نوجوان اور عمر رسیدہ خاتون کو کنبہ کے افراد نے مداخلت کرنے اور تعلقات کو ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دونوں ہی ڈٹے رہے۔
جب محبت کرنے والے دونوں ہی نہ مانے تو پولیس نے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے پر اس 22 سالہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔