جے پور: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست راجستھان کے رانتھامبور نیشنل پارک میں موجود کابلی ریچھ نے گشت کرنے والے چیتوں کو چھیڑ چھاڑ کے بعد بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگلی جانوروں کیلئے مخصوص پارک میں 2 چیتے مٹر گشت کرتے ہوئے ریچھ کے علاقے میں گھس آئے اور چھیڑ چھاڑ بھی شروع کر دی، پہلے تو ریچھ نے کچھ نہیں کہا لیکن جونہی ایک چیتے نے ریچھ کے قریب جانے کی کوشش کی تو اُسے غصہ آ گیا۔
ریچھ نے غصے میں آ کر پہلے اپنے قریب آنیوالے چیتے کو بھگایا اور پھر روایتی طور پر دونوں پیروں پر کھڑے ہو کر چیتوں کو ڈرایا۔ چیتوں نے ریچھ کا غصہ دیکھا تو وہاں سے بھاگنے کو ہی غنیمت جانا اور اپنے ٹھکانوں کی طرف چلے گئے۔